جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آر ٹی ایس سسٹم زیادہ لوڈ کی وجہ سے بیٹھا، تحقیقات جاری ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ترجمان چوہدری ندیم قاسم نے کہا ہے کہ آر  ٹی ایس انتخابی نتائج کی تیز ترین ترسیل کے لیے بنایا گیا تھا تاہم زیادہ لوڈ کی وجہ سے سسٹم بیٹھ گیا،  جس کی تحقیقات کے لیے چار ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس سسٹم کا ضمنی انتخابات میں ٹیسٹ کیا گیا جو بہت کامیاب رہا تھا، اس سافٹ ویئر کا مقصد تیز ترین نتائج کو پہنچانا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس نادرا سے لیا، سسٹم میں خرابی کیسے اور کیوں پیدا ہوئی اس حوالےسے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ہمیں تحقیقات کے لیے چار ہفتے کا وقت دیا گیا جس کے بعد کوئی حتمی بات کہی جاسکے گی۔

دوسری جانب چیئر مین انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پنجاب عمر سیف کا کہنا تھا کہ ’2013 میں بھی الیکشن کمیشن اور نادرا ووٹوں کی تصدیق میں ناکام رہا تھا، اربوں روپے لگا کر سسٹم بنایا گیا جو الیکشن میں بے کار ثابت ہوا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ نادرا نے آر ٹی ایس الیکشن کمیشن کو تیار کرکے دیا یہ ان دونوں اداروں کا آپس کا معاملہ ہے اور پنجاب حکومت کا اس کی تیاری سے کوئی تعلق نہیں  ہے۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا، ووٹنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد انتخابی نتائج آنے میں تاخیر ہوئی جس پر تمام جماعتوں نے احتجا ج کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے نتائج میں تاخیر کی وجہ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ جانے کی وجہ سے رزلٹ مرتب کرنے میں تاخیز ہورہی ہے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں