جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 100 فیصد اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں سندھ حکومت نے سابقہ اسمبلی کے فیصلے پر عملدر آمد کا فیصلہ کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارکان اسمبلی کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ سابقہ اسمبلی نے کیا تھا۔

- Advertisement -

دستاویزات کے مطابق تنخواہوں اور الاؤنسز میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ ارکان کو ہر ماہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی تنخواہ ملے گی۔ 50 ہزار روپے تنخواہ جبکہ ایک لاکھ 5 ہزار روپے کے الاؤنسز ملیں گے۔

دستاویزات کے مطابق ہر منتخب ایم پی اے کو 45 ہزار روپے ہاؤس رینٹ الاؤنس، 10 ہزار روپے موبائل اور اخراجاتی الاؤنس، 15 ہزار روپے آفس مین ٹیننس، گیس اور بجلی کے بل کی مد میں ملیں گے۔

ارکان سندھ اسمبلی کو سفری الاؤنس کی مد میں 2 لاکھ روپے بھی سالانہ ملیں گے جبکہ ہر سال ڈیڑھ لاکھ روپے کیش الاؤنس کی مد میں ملیں گے۔

ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ سابقہ حکومت نے کیا تھا تاہم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر عملدر آمد روک دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ اسمبلی ممبران کی مراعات کا بل گزشتہ اسمبلی نے منظور کیا تھا جبکہ اس کی منظوری گورنر سندھ نے دی تھی۔

ترجمان کے مطابق مجوزہ بل کی منظوری سے نگران حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں