گلگت: دیامر میں اسکولوں کو آگ لگانے والے دہشت گردوں کے خلاف تانگیر میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہل کار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دیامر میں اسکول جلانے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آج سیکورٹی فورسز نے مختلف مقامات پرسرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا۔
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں اسکول جلانے والوں کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران اب تک 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
دیامر میں اسکولز جلانے والے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن، 10 مشتبہ افراد گرفتار
دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان نے دیامر میں اسکولوں کو جلانے کے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری گلگت بلتستان سے 48 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
چیف جسٹس کا چلاس میں اسکولوں کی آتشزدگی پرازخود نوٹس
نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے بھی کہا کہ بچوں کو تعلیم کی سہولت سے محروم کرنا اور اسکولوں کو نذرِ آتش کرنا کسی طور قبول نہیں، ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔
بچوں کوتعلیم سے محروم کرنا اور اسکولوں کو نذرآتش کرنا کسی طور قابل قبول نہیں،وزیراعظم
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔