اشتہار

قطر اور یو اے ای کے درمیان تنازع مزید شدت اختیار کر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: قطر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تنازع میں مزید شدت آگئی، یو اے ای کے وزیر مملکت برائے خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ قطری قیادت میں شعوری وژن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مُملکت برائے خارجہ انور قرقاش نے اپنے جاری کردہ بیان میں موقف اختیار کیا ہے کہ قطری حکومت اپنے شہریوں کو فریضہ حج کی ادائیگی سے روک رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطری حکام اپنے شہریوں کو فریضہ حج کی ادائیگی سے روک کر عبادت کو سیاست سے آلودہ کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

- Advertisement -

انور قرقاش نے قطری حکام کو زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عبادت کو سیاست کا رنگ دینا اور شہریوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنے کے لیے خوف ناک حربے استعمال کرنا بند کرے، ایسے اقدامات اپنی ترجیحات اور فیصلوں میں عدم اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔


قطر یو اے ای تنازع، عالمی عدالت نے قطر کے حق میں فیصلہ سنا دیا


قبل ازیں عالمی عدالت برائے انصاف نے رواں ماہ 25 جولائی کو قطر کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے یو اے ای کو قطری شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ عدالت نے اپنے فیصلے میں ابوظہبی حکومت سے کہا تھا کہ وہ یو اے ای میں ایسے خاندانوں کو آپس میں ملنے دے، جن کے کچھ افراد قطری شہری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس جون میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور متعدد دیگر خلیجی ممالک نے قطر کے ساتھ تمام تر سفارتی اور سفری تعلقات ختم کر دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں