اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

گورنرخیبرپختونخواہ لیگی قیادت کے سامنے ڈٹ گئے، استعفیٰ دینے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا مسلم لیگ ن کی قیادت کے سامنے ڈٹ گئے اور انہوں نے اپنے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے انتخابات میں ہونے والی شکست کے بعد صوبوں میں تعینات گورنرز کو اپنی نشستوں سےمستعفیٰ ہونے کی ہدایت کی۔

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے پارٹی سے وفاداری دکھائی اور انہوں‌نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی شکست کا ذمہ دار دھاندلی کو ٹھہرایا تھا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کے نتائج پر شدید تحفظات ہیں، عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں، گورنر سندھ

ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے خیبرپختونخواہ کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کو استعفیٰ دینے کی ہدایت کی جسے انہوں نے نہیں مانا تو پارٹی رہنماؤں نے اُن پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ’گورنرکےپی اقبال ظفرجھگڑانےاستعفیٰ دینےسے صاف انکار کردیا جس کے بعد مسلم لیگ ن میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے‘۔

واضح رہے کہ اقبال ظفرجھگڑاپارٹی کے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری جنرل رہ چکے ہیں، اگر انہوں نے استعفیٰ نہ دیا تو وفاق میں بننے والی نئی حکومت انہیں تبدیل کردے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی سابق حکومت نے محمد زبیرکو گورنر سندھ تعینات کیا تھا، انہوں نے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی اور نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں اُن کا استعفیٰ صدر پاکستان اسے منظور کرلیا تھا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں