تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

سوئٹزرلینڈ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 20 افراد ہلاک

جنیوا: سوئٹزرلینڈ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارہ میں موجود 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق جنگ عظیم دوئم کا جنکر طیارہ سیگناس کی پہاڑیوں پر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوئے، طیارے میں 17 مسافر اور عملے کے تین ارکان سوار تھے۔

طیارہ 1939 میں جرمنی میں تعمیر ہوا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ جہاز سطح سمندر سے 8 ہزار 333 فٹ کی بلند چوٹی پر گرا تاہم دشوار راستوں اور خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس ترجمان انیتا سینتی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 11 مرد اور 9 خواتین شامل ہیں جبکہ آسٹریلین جوڑا اور ان کا بیٹا بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ جے یو ایئر لائن جرمن ساختہ جنگ عظیم دوئم کے طیاروں کے ذریعے سیاحوں کو سیرو تفریح کے لیے خوبصورت سیاحتی مقام تک لے جاتے ہیں۔

عینی شاہد کے مطابق طیارہ جہاز تیزی سے زمین کی طرف آنے لگا اور چند ہی سیکنڈ میں زمین پر آن گرا جس سے طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور ملبے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

مزید پڑھیں: میکسیکو میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار، 85 افراد زخمی

جرمن اخبار کے مطابق طیارہ ٹیکینو سے اُڑا تھا اور اس نے زیورخ کے قریب لینڈ کرنا تھا، خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی کمپنی کا ایک طیارہ تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -