اشتہار

میکسیکو: 12 سالہ لڑکے کا بائیو میڈیکل فزکس کے میدان میں انوکھا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو: بارہ سالہ کارلوس انٹونیو سانتا ماریا پیر کے روز نیشنل یونیورسٹی آف میکسیکو میں بائیو میڈیکل فزکس کے شعبے میں قدم رکھے گا تو یونیورسٹی کے کم عمر ترین طالب علم ہونے کا اعزاز حاصل کرلے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں کارلوس نے واضح کیا کہ میرا مقصد بنیادی عناصر کی فراہمی ہے تاکہ ڈاکٹر اور سائنس دان حیاتیاتی مسائل کے حل تلاش کرسکیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انتہائی اعلیٰ صلاحیتوں کا مالک کارلوس پیر کے روز سے اپنی بائیو میڈیکل فزکس کی تعلیم کا آغاز کرے گا۔

- Advertisement -

کارلوس کا کہنا ہے کہ مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ غیر معمولی ذہین کہہ کر پکارا جائے، میں یونیورسٹی کے اندر علم کے پیاس لے کر داخل ہوں گا۔

بارہ سالہ ننھے طالب علم کو ویڈیو گیمز کا شوق ہے، اس کے علاوہ وہ آسان سائنسی دستاویزات اور کلاسیکل ادب پڑھنے سے بھی بہت شغف رکھتا ہے۔

کارلوس کا کہنا ہے بالغ افراد کا ساتھ دلچسپ ہے تاہم دیگر بچوں کے ساتھ اس کا تعلق دشوار امر ہے، اُس کی خواہش ہے کہ مذکورہ یونیورسٹی بچوں کے ایک گروپ کا استقبال کرے اور اس میں داخلے کے خواہش مند ہر بچہ امتحان میں شریک ہو۔

کارلوس کے نزدیک میکسیکو کو تعلیم و تربیت کی کمی سبب آندھی کا سامنا ہے، ننھے طالب علم کی والدہ آرسیلا ڈیاز نے کہا ہے کہ مجھے بیٹے پر فخر ہے امید ہے وہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 12 سالہ کارلوس کو دیگر طالب علموں کی طرح سمجھا جائے گا کوئی خصوصی استحکام یا فوائد نہیں دئیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں