جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

دو کپ کافی کی قیمت 6 ہزار روپے

اشتہار

حیرت انگیز

وینس: اٹلی شہریوں سے انتظامیہ نے 2 کپ کافی اور پانی کی بوتل کے عوض 43 یورو حاصل کرلیے، رسید ہاتھ میں آئی تو گاہکوں کی آنکھیں کھلی رہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے 62 سالہ شہری کارلوس اپنے دوست کے ہمراہ وینس میں واقع مارکس اسکوائر کے ایک ہوٹل میں پہنچے جہاں انہوں نے دو پانی کی بوتلوں کے ساتھ 2 کافی طلب کی۔

کافی پینے کے بعد جب وہ رقم کی ادائیگی کے لیے کاؤنٹر پر پہنچے اور اپنا بل مانگا تو اُن کی آنکھیں کھلی رہ گئیں کیونکہ رسید میں 43 یورو (6 ہزار 132 روپے) واجب الادا نظر آئیں۔

- Advertisement -

کارلوس کے ساتھ جانے والے دوست بسٹمانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر رسید شیئر کی اور لکھا کہ ’مجھے نہیں معلوم دو کافی اور پانی کی بوتلوں کے 43 یورو کیسے بنتے ہیں، یہ بہت بڑی رقم سے اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟‘۔

اُن کے ساتھ جڑے فیس بک صارفین نے  دلچسپ کمنٹس کیے اور کچھ نے تو انتظامیہ کو ڈاکو تک قرار دیا، دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹ وائرل ہوئی اور معاملہ ہوٹل انتظامیہ تک پہنچا۔

معاملے کی سنگینی اور نزاکت کو دیکھتے ہوئے کافی لیوانا کے ترجمان نے وضاحت دی کہ مذکورہ صارف نے  صرف کافی اور پانی کی بوتل کے پیسے ادا نہیں کیے بلکہ وہ جس جگہ بیٹھے وہاں پر براہ راست میوزک بجتا ہے جس کے علیحدہ سے پیسے ادا کرنا ہوتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر مذکورہ صارفین صرف کافی پیتے تو انہیں ڈیڑھ یورو کی رقم ادا کرنا ہوتی مگر وہ موسیقی سے کافی دیر تک محظوظ ہوتے رہے جس کے انہیں پیسے ضرور دینا ہوں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں