اشتہار

آسٹریلیا میں پاکستانی طالبعلم پر نسل پرستوں کا تشدد، شہر چھوڑنے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : آسٹریلیا کے شہر نیو کاسل میں پاکستانی طالبعلم کو نسل پرستوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور شہر چھوڑنے کی دھمکی دی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر نیو کاسل میں نسل پرستوں نے ہفتے کو لائبریری جاتے ہوئے عبداللہ کی گاڑی کو گھیرا اور اس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

نسل پرستوں نے پاکستانی طالب علم کو مکا مارا اور شہر چھوڑنے کی دھمکی دی۔

- Advertisement -


عبداللہ نے بتایا کہ نسل پرستوں نے اُن سے کہا کہ ‘جاؤ پاکستان جاؤ، یہاں سے تمھارا کوئی تعلق نہیں’۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی اور کیپمس گراؤنڈ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی مدد لی جارہی ہے۔

اکیس سالہ عبد اللہ قیصر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گزشتہ برس فروری میں نیوکاسل آئے تھے۔


مزید پڑھیں : سڈنی : پاکستانی طالبعلم کو چاقو مار کر قتل کردیا


یاد رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں قبل آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستانی طالب علم ذیشان کو چاقوؤں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا، بعد ازاں حملے میں شک کے شہبے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

آسٹریلوی حکام نے واقع کو دہشت گردی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ گرفتار کئے گئے سولہ سالہ نوجوان کے دہشت گردوں سے روابط کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں