اشتہار

جرمن سفیر جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر بھی جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے ہیں، جرمنی کے سفیر نے لاہور کے اردو بازار میں جشن ازاد کے لیے چیزیں خریدیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر کی جس میں لاہور کے اردو بازار سے جشن آزادی کی چیزیں خریدتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

مارٹن کوبلر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جشن آزادی میں چھ دن رہے گئے ہیں، لاہور کے اردو بازار میں خریداری کرنا شاندار رہا۔

- Advertisement -

انہوں نے جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے قومی پرچم، ماسک اور باجا لے کر تصاویر بنوائیں، انہوں نے عوام سے سوال بھی کیا کہ آپ کو کیا پسند ہے۔؟

سوشل میڈیا پر مارٹن کوبلر کی تصاویر وائرل ہوگئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے، ایک صارف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے آپ جیسے دوست پسند ہیں۔

ٹویٹر صارف نے لکھا کہ یہ ایک بہترین تصویر ہے اس سے قبل ایسی تصویر نہیں دیکھی ایک اور صارف نے تصاویر کو پسند کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی جھنڈا خریدا ہے جو ہمارے ملک کی پہچان ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر اور گلی محلوں میں قومی پرچموں کی بہار ہے، شہریوں نے قومی پرچم، بیجز اور آرائش کا دیگر سامان خریدنے کے لیے بازاروں کا رخ کرلیا ہے۔

مختلف شہروں میں قائم اسٹالز پر سبز اور سفید رنگ کی شرٹس اور لباس، کیپس، ہاتھوں کے کڑے، پٹیاں، ماسک سمیت مختلف قسم کے بیجز، کاغذ کے ربنز اور دیگر سامان بھی سجائے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں