جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ذی الحج کا چاند ، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند نظرآنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ 22 اگست بدھ کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت آج ہوگا۔

کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کےاجلاس ہوں گے۔

- Advertisement -

ماہرین موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج (ہفتہ کو) دوپہر کے وقت چاند کی پیدائش ہونا شروع ہوگی، ذوالحج کا چاند 12 اگست کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک بھر میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، چھور میں سب سے پہلےغروب آفتاب 6 بجکر 59 منٹ پر ہوگا جبکہ کراچی میں کل غروب آفتاب 7 بج کر10منٹ پرہوگا اور 8 بجکر 8 منٹ تک چاند کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع ماہرین فلکیات کے مطابق ذی القعدہ 29 روز کی ہوگی اور اتوار کو ہی ذی الحج کا چاند نظر آجائے گا، جس کے بعد سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز عید قرباں ہونے کا امکان ہے۔


مزید پڑھیں: سعودیہ میں حجاج کی خدمت کے لیے ہزاروں اہلکارتعینات


اگر اتوار کو چاند نظر آگیا تو پاکستان میں یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر جبکہ عید الضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی، اسی طرح اگر سعودی عرب میں بھی چاند اتوار کو نظر آیا تو فرزندانِ اسلام 21 اگست بروز منگل فریضہ حج ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جانب سے اللہ رب العزت کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے دی جانیوالی قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ عیدالضحیٰ کی مناسبت سے حکومت کی جانب سے سرکاری تعطیلات دی جاتی ہیں، اگر 13 اگست کو چاند نظر آجاتا ہے تو بدھ سے جمعرات تک وفاق کی جانب سے تین روزہ تعطیلات دیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں