جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عدالت بلائے گی تو وہی بات دہرائیں گے، جوسڑکوں پر کہی: فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدالت بلائےگی تووہی بات دہرائیں گے، جو سڑکوں پر کہی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نظریہ پاکستان کے لئے ہرقسم کی جدوجہد کریں گے.

فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم، اسپیکر او رڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں بھرپور حصہ لیں گے، ہمارا امیدوار وہی ہوگا، جو متحدہ اپوزیشن کا نامزد کردہ ہوگا.

الیکشن 2018 میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فورم سے حصہ لینے والے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا.


یوم آزادی نہ منانے کا بیان، مولانا فضل الرحمٰن اور شہباز شریف کے خلاف درخواست دائر

واضح رہے کہ مذہبی جماعتوں‌ کا اتحاد ایم ایم اے الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں‌ ناکام رہا، جس کے بعد اتحاد کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا.

یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے یوم آزادی نہ منانے کے بیان پر دونوں رہنماؤں کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کردی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں