جدہ : غیر ملکی پاکستانی نوجوانوں نے14اگست اور نئے پاکستان کے جشن آزادی کو ایک بالکل مختلف،انوکھے اور نئے انداز میں سمندر کی گہرائیوں میں جا کر منایا متوقع وزیر اعظم عمران خان کیلئے مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق جدہ میں مقیم یحییٰ اشفاق اورعمرجان نامی پاکستانی نوجوانوں نے اپنے سعودی دوستوں جن میں ایک سعودی لڑکی بھی شامل تھی، ان كے ساتھ مل کر 150 فٹ کی گہرائیوں میں رنگ برنگی مچھلیوں کے درمیان پاکستان کا پرچم لہرایا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں عمران خان کی تصویر کو لہراتے ہوئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے اور نئے پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔
-انہوں نے وہاں شکرانے کے نوافل ادا کئے اور نئے پاکستان کے امن و امان اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں۔
پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے سب نے مل کر پاکستان کو انتہائی جوش و خروش سے سلام پیش کیااور کیک بھی کاٹا، اس موقع پر ان نوجوانوں کی خوشی جوش و ولولہ اور جذبات انتہائی قابل دید تھے۔