چارسدہ : صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بٹگرام میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے بٹگرام میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چارسدہ : دوگروپوں میں مسلح تصادم‘ 6 افراد جاں بحق
خیال رہے کہ دوروز قبل صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہرچارسدہ میں دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔
ٹانک میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق
رواں ماہ 2 اگست کو خیبرپختونخواہ کے شہرٹانک میں ٹریفک پوائنٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرامت جاں بحق ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 22 جولائی کو ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تھی تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔