جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

دعائیں صدراردگان اور ترک عوام کے ساتھ ہیں ،عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نامزد وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے تاریخ شاہد ہے ترکوں نے ہمیشہ مشکلات کو للکارا ہے، اردگان اور ترک عوام کو یقین دلاتاہوں دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترک صدر  کے لئے خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے کہا اردگان اور ترک عوام کویقین دلاتا ہوں میری اور پاکستانیوں کی دعائیں ان کےساتھ ہیں، یقین ہے ترکی درپیش سنگین اقتصادی بحران سے کامیابی سے نمٹ لے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا تاریخ شاہد ہے ترکوں نے ہمیشہ مشکلات کو للکارا ہے، ترک بحیثیت قوم ہرآزمائش میں سے سرخرو ہو کر نکلے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی سے امریکا میں دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی درآمدات پر عائد کردہ محصولات کو دوگنا کر رہے ہیں۔

امریکا کی جانب سے ترک مخالف بیان کے بعد ترک کی کرنسی لیرا بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کی قدر میں ریکاڑ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔


مزید پڑھیں : امریکا سے تنازع ترک کرنسی پر اثرانداز ہونے لگا، لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی


خیال رہے کہ امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے ترک وزیر قانون و انصاف عبدالحمید گل اور وزیر داخلہ سلیمان سویلو پر امریکا نے پابندیاں عائد کردی تھی۔

طیب اردوگان نے امریکی پابندیوں پر رد عمل دیتے ہوئے حکومتی اراکین کو امریکی وزیر داخلہ اور وزیر انصاف کے ترکی میں موجود اثاثے منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

واضح رہے ترک صدررجب طیب اردوان نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے  الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد  دی اور آئندہ حکومت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں