جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بلوچستان کی محرومیوں کو دورکرنا ہے، حقوق کے لئے لڑوں گا: قاسم خان سوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے نومنتخب ڈپٹی اسپیکرقاسم خان سوری نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حلف لیا.

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد کردہ قاسم خان سوری 183 ووٹ لے کرڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے. ان کا تعلق بلوچستان سے ہے.

اس موقع پر انھوں‌ نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم اور پینے کا پانی نہیں ہے، دہشت گردی کے باوجود بلوچستان کےعوام نے ووٹ دیے.

قاسم خان سوری نے کہا کہ سپورٹ کرنے پرعمران خان کا ممنون ہوں، اسعدمحمودنےجمہوری اندازمیں مقابلہ کیا.

انھوں نے کہا کہ الیکشن کے دن بلوچستان میں لاشیں گریں، ماضی میں‌بلوچستان کونظراندازکیا گیا، اب خصوصی توجہ دینی ہوگی.


تحریک انصاف کے اسد قیصر قومی اسمبلی کے اسپیکر، قاسم خان سوری ڈپٹی اسپیکر منتخب

نومنتخب ڈپٹی اسپیکر کہا کہنا تھا کہ اب بلوچستان کی محرومیوں کودورکرنا ہوگا، بلوچستان کے حقوق کے لئے لڑوں گا. ذمہ داری پوری کرنےکی کوشش کروں گا.

قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اورحکومت میں فرق نہیں کروں گا، ناراض بھائیوں کومناکرقومی دھارےمیں لاؤں گا.

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوا، دونوں ہی محاذوں پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں نے متحدہ اپوزیشن کے امیدواروں کو شکست دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں