اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کاکہناہے سپریم کورٹ نےعمران خان کو صادق و امین قرار دیا، وہ اسٹیٹس کو کی سیاست توڑ کر وزارت عظمیٰ کاحلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیرون ملک کوئی اثاثہ نہیں، سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیا۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سادگی پی ٹی آئی حکومت کا شعارہوگا، عمران خان اسٹیٹس کو کی سیاست توڑکروزارت عظمیٰ کاحلف اٹھائیں گے، وزیراعظم کے لئے تقریب حلف برداری ایوان صدر میں سادگی سے ہوگی۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی ون ڈش کا انتظام تھا، پاکستان تنہائی سےنکل رہاہے، ایک کلین آدمی کلین نظام کی سربراہی کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاحق ہے، ہر معاملے میں نگران کا کردار ادا کرے۔
مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیرِ اعظم دوسروں سے مختلف ہوں گے، بابر اعوان
یاد رہے چند روز قبل ممتاز قانون دان بابر اعوان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیرِ اعظم دوسروں سے مختلف ہوں گے، وزیرِ اعظم وزرا کالونی میں رہیں گے، حلف برداری کے دن عمران خان کی جانب سے ڈنر دیا جائے گا۔‘
انھوں نے کہا تھا کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد حکومت وقت ضائع نہیں کرے گی، پوری دنیا کو امید ہے کہ اب پاکستان معاشی طور پر اوپر آئے گا، خرچے کم کرنے پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی، اخراجات میں کمی عمران خان حکومت کا پہلا فوکس ہوگا، ہم اخراجات پر پورا کنٹرول رکھیں گے۔
تحریکِ انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہوگا کیوں کہ میڈیا مسائل کی نشان دہی کر کے حکومت کے سامنے رکھتا ہے، پی ٹی آئی حکومت میں میڈیا پر سب کہا اور دکھایا جائے۔