جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

خوشاب: سابق ن لیگی ایم این اے کی اسکول ٹیچر سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

خوشاب: پنجاب کے شہر خوشاب میں سابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے اسکول ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، سابق ایم این اے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خوشاب میں سابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شاکر بشیر اعوان نے اسکول ٹیچر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، شاکر بشیر اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ نوکری کا بہانہ کرکے گھر بلایا گیا اور زیادتی کی گئی اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، انصاف دیا جائے۔

- Advertisement -

نمائندہ اے آر وائی نیوز طارق اعوان کے مطابق سابق ایم این اے ملک بشیر اعوان اور اس کے پانچ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ انہیں قانونی کارروائی سے باز رہنے کے لیے کہا گیا دوسری جانب سابق ایم این اے ملک بشیر اعوان کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ ان کے سیاسی مخالفین کی ایما پر درج کریا گیا ہے۔

خوشاب پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں، تاہم اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں