اشتہار

جنوبی امریکا: بم کی افواہ پر 3 مسافر بردار طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی امریکا : مسافر بردار طیاروں میں بم کی اطلاعات موصول ہونے پر فضائی حکام نے تین طیاروں کو ہنگامی طور پر لینڈ کروا دیا، جبکہ 9 پروازوں کا روٹ اور شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکا کی فضائی کمپنیوں نے مسافر بردار طیاروں میں بم کی اطلاع موصول ہونے پر مسافروں کو پیرو سے چلی لے جانے والے طیارے کو زبردستی پیرو کے جنوبی شہر پسکو میں ہنگامی طور پر لینڈ کروا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جنوبی امریکا کی مشہور کمپنی ’لاتم‘ کے پیرو سے چلی کے شہر سانتیاگو آنے والے مسافر بردار طیارے کو بم کی اطلاعات موصول ہونے پر پیرو میں ہی لینڈ کروا دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چلی کے 3 مسافر برداروں کو تفصیلی معائنوں کے بعد کلئیر قرار دے دیا گیا ہے تاہم ابھی پرواز کی اجازت نہیں دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ طیاروں میں دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے حوالے سے صرف دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی تھی جبکہ جنوبی امریکا کے فضائی حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لاتم کے دو مسافر بردار طیارے، چلی کی اسکائی نامی فضائی کمپنی کے 3 طیاروں سمیت 9 پروازوں میں دھماکا خیز مواد رکھنے کی دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی تھی۔

جنوبی امریکا کے فضائی حکام کا کہنا تھا کہ مسافر بردار طیاروں میں دھماکا خیز مواد کی اطلاعات افواہ تھی جس کے باعث 11 طیارے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ طیاروں میں بم کی اطلاع لاتم ایئر لائن کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد فضائی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی فون کال کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں