اسلام آباد: نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، کپتان کھل مسکرائے، جاوید میانداد سے بغل گیر ہوئے، ملک بھر میں جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر جذباتی مناظر، کرپٹ حکمرانوں کو رلانے والے کپتان کھل کر مسکرائے، آنسو بھی پوچھے، عمران خان کامیابی کے اعلان کے بعد تسبیح بھی پڑھتے رہے۔
عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر کراچی سے چترال تک جشن، کھلاڑی جھوم اُٹھے، ڈھول کی ٹھاپ پر بھنگڑے، ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں، چاچا کرکٹ بھی پرجوش، کپتان کی جیت پر پارلیمنٹ کے باہر قومی پرچم لہرا کر مبارک باد دی، فیصل آباد میں گھوڑے نے رقص کرکے کھلاڑیوں کا لہو گرمایا۔
نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی میں اذان ہونے کے بعد شکرانے کے نفل بھی ادا کیے جسے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان: کپتانی سے وزارت عظمیٰ تک، کامیابیوں کی حیران کن کہانی
عمران خان کے دوست سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو واہگہ بارڈر سے پاکستان پہنچ گئے، عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے، سدھو نے کہا عمران خان کی خوشی میں شریک ہونے آیا ہوں، عمران خان کو دیکھا کمزوری کو کیسے طاقت میں بدلا جاتا ہے۔
ایک اور تاریخی دن کی تیاری، ایوان صدر میں حلف برداری کے لیے عمران خان پرجوش ہیں، اسمبلی سے واپسی پرجاوید میانداد سے بغل گیر ہوئے، جاوید کل آرہے ہونا، چیمپئن دوست سے مکالمہ منتخب وزیر اعظم کو مہمانوں کو بلانے کے لیے سو دعوت نامے جاری کردئیے گئے۔