اشتہار

نئی دہلی: سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات ادا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات گذشتہ روز ادا کردی گئی، جس میں نریندر مودی، سمیت دیگر ممالک کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات گذشتہ روز نئی دہلی میں واقع اسمرتی استھل میں 4 بجے ادا کردی گئی، جس میں اٹل بہاری کے چاہنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں سفید لباس پہن کر شرکت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں بھارت کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت اور گنگا جمنا جانے والے جسد خاکی کے قافلے کی قیادت بھی کی۔

- Advertisement -

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اٹل بہاری واجپائی کی موت ملک و قوم کے لیے اور میرے لیے بھی ’نا قابل تلافی نقصان ہے‘۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھوٹان کے بادشاہ اور افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے بھی شرکت کی تھی۔

بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم کو صندل کی لکڑیوں پر لٹایا گیا تھا جسے ان کی رضاعی بیٹی نے آگ لگائی تھی۔

خیال ہے کہ گزشتہ روز سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی 16 اگست کو ترانوے سال کی عمر میں چل بسے تھے۔

واجپائی نے دومرتبہ پاکستان کا دورہ بھی کیا جبکہ وہ بھارت کے صف اول کے سیاسی رہنما کے ساتھ ہندی کے شاعر بھی تھے۔

سابق بھارتی وزیراعظم کے انتقال پر بھارت میں سات روز کے لئے سوگ منایا جارہاہے اورقومی پرچم سرنگوں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں