جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

چاہتا ہوں عید سے پہلےاسٹریٹ کرائم کاخاتمہ ہوجائے‘ وزیراعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امن وامان سے متعلق اجلاس میں سندھ میں تھانوں کی خراب صورت حال کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج صبح وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے تو آئی جی سندھ پولیس، ایڈیشنل آئی جی اور دیگرسینئرافسران نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور انہوں نے پولیس کے گارڈآف آنرکا معائنہ کیا اورسلامی لی۔

- Advertisement -

گارڈ آف آنر کے بعد مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے فرداً فرداََ ملاقات کی۔

بعدازاں وزیراعلیٰ کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق پہلا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی، ایڈ یشنل آئی جی اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

آئی جی سندھ پولیس اور ایڈیشنل آئی جی نے اجلاس کے دوران امن و امان سے متعلق رپورٹ دی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شروعات امن وامان کے اجلاس سے کررہا ہوں، چاہتا ہوں عید سے پہلے اسٹر یٹ کرائم کا خاتمہ ہوجائے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عید کے دن ٹر یفک کا نظام بھی بہترہونا چاہیے۔

انہوں نے امن وامان سے متعلق اجلاس کے دوران سندھ میں تھانوں کی خراب صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے روزانہ اسٹر یٹ کرائم سے متعلق رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں