جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

چھٹی کے روز بھی عمران خان سرکاری کاموں میں مصروف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چھٹی کے روز بھی ملکی معاملات چلاکر نئی تاریخ رقم کردی،  اُن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے والے عمران خان نے اگلے ہی روز مثال قائم کرتے ہوئے ہفتہ وار چھٹی کے دن بھی آرام نہیں کیا اور وہ امور مملکت چلانے میں مصروف رہے۔

عمران خان نے صبح اٹھ کر معمول کے مطابق ورزش کی اور پھر وہ بنی گالہ میں قائم چیئرمین سیکرٹیرٹ پہنچے جہاں وہ ممکنہ طور پر سرکاری امور سے متعلق فیصلے کریں گے۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ پہنچنے کے بعد پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا جس میں کابینہ کے اراکین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں آج رات قوم سے کیے جانے والے پہلے خطاب اور اُس کے نکات پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں عمران خان نے میڈیا مالکان سے ملاقات کی، اس موقع پر اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال بھی موجود تھے۔  میڈیا مالکان نے عمران خان کی سادگی کے عزم کا بھرپور ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں