منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان رات ساڑھے نو بجے قوم سے خطاب کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کے منتخب ہونے والے 22ویں وزیر اعظم عمران خان  اب سے کچھ دیر بعد رات ساڑھے نو بجے  قوم سے پہلا خطاب کریں گے جس میں وہ مستقبل کے حوالے سے ترتیب دی جانے والی پالیسیوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نامزد وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ ’وزیر اعظم کا قوم سے خطاب روایتی نہیں بلکہ یہ غیر روایتی اور فی البدیہہ ہوگا‘۔

قبل ازیں نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ پہنچنے کے بعد پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا جس میں کابینہ کے اراکین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی، اجلاس میں قوم سے کیے جانے والے پہلے خطاب اور اُس کے نکات پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں عمران خان نے میڈیا مالکان سے ملاقات کی، اس موقع پر اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال بھی موجود تھے۔  میڈیا مالکان نے عمران خان کی سادگی کے عزم کا بھرپور ساتھ دینے کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے والے عمران خان نے اگلے ہی روز مثال قائم کرتے ہوئے ہفتہ وار چھٹی کے دن بھی آرام نہیں کیا اور وہ امور مملکت چلانے میں مصروف رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں