تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

طالبان جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا سے مذاکرات پر تیار

واشنگٹن: ملا ھیبت اللہ کی قیادت میں سرگرم افغان تحریک طالبان نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ براہ راست بات چیت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی طرف سے عید الاضحی کی مناسبت سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر تیار ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کریں۔

مذاکرات پر آمادگی کے اعلان کے باوجود طالبان نے امریکا کی افغان پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا مذاکرات میں شامل ہونے کی تجاویز پیش کرنا مگر افغان جنگ کی ذمہ داری سے راہ فرار اختیار کرنا غیرمنطقی اور غیر عملی ہے، اس کے نتیجے میں افغانستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا اور امریکی جنگ میں ناکام ہوئے ہیں۔

طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا افغانستان میں حقائق کو قبول کرلے تو اس کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں، ہم امریکا کی طرف سے معقول اقدام کی توقع رکھتے ہیں۔

طالبان نے امریکا سے جنگ کے بجائے بات چیت پر زور دیا اور کہا کہ طویل جنگ کے خاتمے کا یہ واحد راستہ ہے اور اسی طرح افغانستان پر امریکی تسلط ختم کیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -