جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سعودی عرب کا یمن میں تیل کی بندرگاہ بنانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

صنعا: سعودی عرب یمن کے علاقے المہرا میں تیل کی بندرگاہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت یمن کے علاقے المہرا میں تیل کی بندرگاہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، المہرا میں پہلے ہی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجی موجود ہیں۔

بندرگاہ بنانے سے متعلق سعودی کمپنی ’ہوتا‘ کا ایک خط منظرعام پرآیا ہے جو یمن میں تعینات سلطنت کے سفیر کو لکھا گیا ہے۔

- Advertisement -

خط میں کمپنی سعودی سفیر کا شکریہ ادا کررہی ہے کہ انہوں نے کمپنی کی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار کیا۔

عرب خبررساں ادارے نے بندرگاہ بنانے سے متعلق ہوتا کمپنی سے بذریعہ ای میل رابطہ کیا تاہم کمپنی کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔

دوسری جانب رواں سال اپریل میں المہرا کے شہریوں کی جانب سے ان کے علاقے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی ملٹری کی موجودگی پراحتجاج بھی کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یمن میں باب المندب بندرگاہ کے قریب سعودی عرب کے تیل بردار جہاز کو حوثی باغیوں نے نشانہ بنایا تھا، یمن حکومت نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ یمن کے علاقے المہرا میں دسمبر 2017 سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فوجی موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں