اشتہار

پاک و ہند کی نامور مصنفہ عصمت چغتائی کا یوم پیدائش، گوگل کا خراج تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: اردو کی معروف مصنفہ عصمت چغتائی کے 107 ویں یوم پیدائش پر گوگل نے انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے بدایوں میں 21 اگست 1915 کو پیدا ہونے والی عصمت چغتائی نے مقامی اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور اسی دوران ادب کی دنیا میں قدم رکھا۔

آپ کو بھارتی حکومت نے سن 1976 میں اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا، عصمت چغتائی بھارت کے شہر ممبئی میں 24 اکتوبر 1911 کو 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: صادقین کی 87ویں سالگرہ ، گوگل ڈوڈل صادقین کے رنگوں میں ڈھل گیا

تقسیم برصغیر کے دوران آپ کا شمار ترقی پسند مصنفوں، ادبیوں اور شعراء کی فہرست میں ہوتا تھا، آپ نے اپنی تصانیف اور تحریروں میں معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرتے ہوئے پسماندہ طبقے کے لیے بے باک انداز سے آواز بلند کی۔

آپ نے کئی ایسے موضوعات پر بھی تصانیف لکھیں جنہیں بھارت کے معاشرے میں کسی صورت برداشت نہیں کیا جاتا اسی وجہ سے آپ کو کئی بار مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

عصمت چغتائی نے خواتین اور ان سے جڑے مسائل پر بھی لکھا ، آپ کے افسانے اور ناول متوسط طبقےکی خواتین کی نمائندگی کرتے ہیں علاوہ ازیں آپ نے متعدد بھارتی فلموں کا اسکرپٹ اور ڈائیلاگ بھی تحریر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے آج کا ڈوڈل استاد نصرت فتح علی خان کے نام کردیا

آپ کو بھارتی حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 2 ایوارڈز سے نوازا گیا، پوم بھوشن پہلا اعزاز تھا جو 1976 میں دیا گیا جبکہ ادب کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 1984 میں آپ کو غالب ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

بھارتی گوگل نے اردو کی معروف مصنفہ عصمت چغتائی کو اُن کے 107ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈوڈل کو حصہ بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں