اشتہار

شہرقائد میں ابرِرحمت برس اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرِ قائد میں قربانی کے بعد ابر رحمت جوش میں آگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہورہی ہے، شہر میں قربانی ہونے کے سبب تعفن اور وبائی امراض پھیلنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز ابر رحمت برس اٹھا، لانڈھی، کورنگی، ملیر، گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، یونی ورسٹی روڈ، سہراب گوٹھ، ناظم آباد اور سائٹ کے علاقے میں بارش ہوئی۔

علی الصبح ہونے والی اس بارش سے جہاں شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے وہیں آج قربانی کرنے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ شہری سویرے سویرے بارش میں قربانی کرتے رہے۔

- Advertisement -

بارش کے سبب جہاں پانی اور خون مل کر تعفن پیدا کررہے ہیں وہی آلائشیں اٹھانے کا کام بھی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، جس سے شہر میں مختلف وبائی امراض بھی پھوٹ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہونے والی یہ ہلکی بارش دوپہر ایک بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے بعد امید ہے کہ مطلع صاف ہوجائے گا۔

دوسری جانب آئندہ 24گھنٹےملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنےکاامکان ہے تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور،مردان،کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے جبکہ لاہور،اسلام آباداورکشمیر میں بھی چند مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں