تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

بھارت کی فضائی آلودگی میں خوفناک حد تک اضافہ

نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت کی فضائی آلودگی انتہا درجے کو پہنچ گئی، مودی حکومت کے دہلی کی ایئرکوالٹی بہتر کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی کی فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث لاکھوں شہریوں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منگل کی صبح  ریکارڈ کی گئی ایئر کوالٹی انڈیکس 318 ہے جو فضائی آلودگی کے انتہائی ناقص زمرے میں آتا ہے۔

بھارت کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے دارالحکومت کے ایئر کوالٹی سسٹم کو بہتر بنانے کےلیے اٹھائے گئے اقدامات بھی بے سود ثابت ہوئے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دہلی کے سب سے زیادہ آلودہ علاقوں میں علی پور اور جہانگیر پور شامل ہیں جن کا ایئرکوالٹی انڈیکس 378 اور 386 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کےلیے کام کرنے والی اداروں کا کہنا ہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس اس حد تک بڑھ جانا دہلی میں بسنے والوں کےلیے انتہائی تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران دہلی میں معمول سے کم بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ دیکھنے آیا اور ہوا میں دھول کے ذرات جمع ہونے لگے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں دہلی کی فضائی آلودگی میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے کیونکہ موسم سرما کے دوران دہلی کی پڑوسی ریاستوں میں پرالی چلائی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -