جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنا کردم لیں گے، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ

اشتہار

حیرت انگیز

سوات : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ جلد مکمل ہوگا، عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہناکر دم لیں گے، مالاکنڈ ڈویژن کوسیاحتی حب بنانا میرا مشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقہ مٹہ میں اپنے حجرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان کا نے کہا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کا مرحلہ جلد مکمل ہوگا ، مشاورت مکمل ہوچکی ہے جلد منظوری دی جائے گی، پہلے مرحلے میں 10 وزیر اور 4 مشیر صوبائی حکومت کے کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا نئی حکومت سوات سمیت مالاکنڈ میں صحت، تعلیم اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس میں ضلع ناظم کا انتخاب براہ راست کیا جائے گا۔

محمود خان نے کہا کہ عید کے روز بھی چھٹی نہیں کی اور پہلے روز حکومتی امور نمٹائے ، عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنا کردم لیں گے اور عام آدمی کیلئے انصاف کا حصول آسان بنایا جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ سوات کو سیاحت کا حب بنایا میرا مشن ہے ، جس سے نہ صرف مقامی سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھے گے اور پاکستان کا مثبت تشخیص اجاگر ہوگا۔

یاد رہے عید سے قبل ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی نقل و حرکت کے دوران سڑکیں بند نہیں ہوں گی، وہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں بھی نہیں رہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں سادگی اختیار کی جائے گی، اور وزیرِ اعلیٰ کے زیرِ استعمال جتنی گاڑیاں ہیں ان کی تعداد میں کمی لائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں