اشتہار

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 1 اہلکار شہید، 3 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے ڈنڈ کلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 جوان زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم گاڑی میں معمول کے سرچ آپریشن پر تھی کہ اچانک اس کی بارودی سرنگ سے ٹکر ہوگئی۔

ڈنڈ کلے میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک اہلکار شہید ہوا جس کی شناخت 38 سالہ حوالدار احمد خان کے نام سے ہوئی، مذکورہ اہلکار کا تعلق میانوالی سے تھا۔

- Advertisement -

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید حوالدار احمدخان نے سوگوران میں بیوہ،بیٹا اور 2بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے جوان عید کے روز بھی وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں اور وہ دشمن کی سازشوں کا ناکام بنانے کے لیے جان ہتھلیوں پر رکھ کر امور سرانجام دے رہے ہیں تاکہ ملک میں‌ امن برقرار رہے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں