ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

وزیر اعظم گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں، جاوید لطیف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’گستاخانہ خاکوں پر عالم اسلام کو اکھٹا ہونا چاہیے۔‘

صدارتی امیدوار کے سلسلے میں اپوزیشن کے درمیان اختلافات کے حوالے سے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تقسیم سے تحریکِ انصاف کو فائدہ ہوگا۔

- Advertisement -

میاں جاوید لطیف نے پیپلز پارٹی کے رویے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، انھوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار کے طور پر اعتزاز احسن کا نام دینے سے پہلے اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جاتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزارتِ عظمیٰ کے سلسلے میں بھی پی پی کا رویہ درست نہیں تھا، ’پیپلز پارٹی نے کہا تھا شہباز شریف ہی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔‘


توہین آمیز خاکے: وزیراعظم کا او آئی سی کو متحرک کرنے اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان


خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی توہین آمیز خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد اقوام متحدہ میں پیش کریں گے، اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف اوآئی سی کو بھی متحد کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں