جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

قائد اوراقبال کے خواب کی تعبیرکےلیےکام کریں گے‘ گورنرسندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پرحاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سب سے پہلےحل طلب مسئلہ پانی کا ہے۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے پروزیراعظم سے بھی بات ہوئی ہے، گرین لائن و دیگر رکے ہوئے میگا پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کریں گے۔

عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام تر اقدامات کروں گا، صوبے کے وسیع تر مفاد میں تمام جماعتوں کوساتھ لے کرچلوں گا۔

گورنرسندھ کا مزید کہنا تھا کہ قائد اوراقبال کے خواب کی تعبیرکے لیے کام کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے بطور گورنرسندھ عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

عمران اسماعیل نے گورنر سندھ کا حلف اٹھا لیا

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گورنرکے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وہ گورنرہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے بلکہ اپنے ذاتی گھر میں ہی رہیں گے اور گورنرہاؤس کے صرف دفتر کو استعمال کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں