جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

بیرون ملک موجود رقم کی واپسی سے متعلق جلد اچھی خبریں سامنے آئیں گی: چیئرمین نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ بیرون ملک رقم کی واپسی سے متعلق جلد اچھی خبر سامنے آئے گی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر انھوں نے چیف جسٹس سے گذشتہ سے روز ہونے والی اپنی ملاقات سے متعلق کہا کہ چیف جسٹس نےریفرنس دائرکرنےکے معاملے کوخفیہ رکھنےکا نہیں کہا.

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا کردار سب کے سامنے ہے، کارکردگی پر کیا بات کروں.

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میرا ادارہ ہے، چیف جسٹس سے ملاقات خوش گوار رہی، چیف جسٹس نے نیب تفتیش کو صیغہ راز رکھنے کا کہا ہے.

مزید پڑھیں: نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کل تک ملتوی

چیئرمین نیب نے ایک سوال کے جواب میں‌ کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ مجھے پبلک کرنا ہوتی تو کرچکا ہوتا، ریفرنس عدالت میں جانے کے بعد نیب کا کام ختم ہوجاتاہے.

چیئرمین نیب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیرون ملک سے پیسہ لانے سے متعلق کام جاری ہے، جلد اچھی خبر ملے گی.

یاد رہے کہ کل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ملاقات ہوئی تھی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں