جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیر خارجہ کا ہالینڈ کے ہم منصب سے رابطہ، گستاخانہ خاکوں پر احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے وزیرِ خارجہ وین بیٹنلینڈ سی زاکن سے رابطہ کر کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے پر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ہالینڈ کے ایک شہری کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے اعلان پر سنجیدگی کے ساتھ عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل سے رابطے کے بعد ہالینڈ کے اپنے ہم منصب سے بھی براہ راست رابطہ کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=” نیدر لینڈز کے ایک فرد کے عمل سے یورپ کا امن متاثر ہو سکتا ہے: وزیر خارجہ” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ (نیدر لینڈز) کے وزیرِ خارجہ وین بیٹنلینڈ سی زاکن سے فون پر رابطہ کر کے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھایا۔

انھوں نے اپنے ہم منصب سے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے، اور نفرت اور عدم برداشت کو تقویت ملے گی۔


خارجہ اور دفاع کے معاملے میں سیاسی اختلاف سے با لاتر ہو کر سوچنا ہوگا: وزیر خارجہ


قبل ازیں وزیرِ خارجہ نے سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیدر لینڈز کے ایک فرد کے عمل سے یورپ کا امن متاثر ہو سکتا ہے، آزادیٔ رائے کی بھی کوئی حد ہونی چاہیے، اس اقدام سے مذہبی انتہا پسندی کو فروغ ملے گا۔

[bs-quote quote=”ستمبر میں نیو یارک میں اور یورپی یونین میں بھی اس حساس معاملے کو اٹھاؤں گا، شاہ محمود” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز او آئی سی کے چھ رکن ممالک کو گستاخانہ خاکوں کے سلسلے میں خطوط بھی لکھ دیے ہیں، انھوں نے او آئی سی اجلاس بلانے کی بھی تجویز پیش کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اقوامِ متحدہ کے فورم پر بھی اس معاملے کو اٹھائیں گے۔

وزیرِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین میں بھی اس حساس معاملے کو اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری سمیت ہر شخص نے اس عمل کی مذمت کی ہے، اور وہ ستمبر میں نیو یارک میں بھی یہ مسئلہ اٹھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں