اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نئی حکومت کا پہلا اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں گیس کی قیمتوں سیمت سرکلر ڈیٹ اور دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہونے جارہا ہے، اجلاس کے ایجنڈے میں گیس کی قیمت سمیت اہم پوائنٹس شامل ہوں گے، جس میں گردشی قرضے اوراس کے پاور سیکٹر پر اثرات اور پی ایس او کی مالی صورت حال شامل ہیں۔

اجلاس میں اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کی تجویز پر غور کیا جائے گا، اوگرا نے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت تین گنا کرنے جبکہ کمرشل صارفین کیلئے قیمت میں تیس فیصد اضافہ تجویز کیا ہے۔

- Advertisement -

اوگرا کے مطابق گیس کی قیمت می کافی عرصے سے اضافہ نہ ہونےکےباعث ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کمپنی کے مالیاتی خسارہ میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں خریف کی فصلوں کے لئے کھاد کی دستیابی زیر بحث آئے گی۔

یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے 12 ارکان پر مشتمل اقتصادی رابطہ کمیٹی تشکیل دی تھی اور وزیرخزانہ اسد عمر کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کیا تھا جبکہ کمیٹی میں مواصلات، قانون، بجلی اور پیٹرولیم کے وزراء بھی شامل ہوں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں منصوبہ بندی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، نجکاری، ریلویز، شماریات اور آبی وسائل کے وزراء، تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری کے مشیر بھی شامل ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری کے مشیر بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں