ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

آئیں ہم سب شہدا کے اہل خانہ کیساتھ وقت گزاریں، ہمیں پیار ہے پاکستان سے، صدر اے آروائی نیٹ ورک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے آروائی نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال نے اپنے پیغام میں کہا آئیں ہم سب شہدا کے اہل خانہ کیساتھ وقت گزاریں ، یوم شہدا پر اےآروائی اور اس کی ٹیم شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ دن گزارے گی، ہمیں پیار ہے پاکستان سے ۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال نے پاک فوج کے یوم دفاع و شہدا منفرد انداز میں منانے کے اعلان کے بعد سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں پیار ہے پاکستان سے، آئیں ہم سب شہدا کے اہل خانہ کیساتھ وقت گزاریں۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ یوم شہدا پر اے آر وائی اور اس کی ٹیم شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دن گزارے گی اور شہدا کو فقید المثال خراج تحسین پیش کریں گے، ہیروز کو سلام۔

یاد رہے گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہدا پر آئی ایس پی آر میں پلاننگ کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوم دفاع و شہداء منفرد انداز میں ہمیں پیار ہے پاکستان سے کے نام سے منایا جائے گا۔، کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی اور وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منایا جائے گا ،ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیومیں منعقد تقریب براہ راست نشر کی جائے گی، جس کے لئے سول سوسائٹی ، میڈیا اور افواجِ پاکستان کے نمائندوں کو آگاہ کیا گیا ہے، وزارت اطلاعات ،آئی ایس پی آر مہم کا فوکل پوائنٹ ہوں گے،شرکاء کو شہیدوں کی فہرست اور پتے مہیا کیے گئے ہیں، قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے۔

میجر جنرل آصف غفور نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداکو یاد رکھیں ، ہمارےشہدا نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیےقربان کیا ، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں ، شہیدوں کو سلام ، ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں