بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کوئلے کی کان سے فٹ بال ورلڈ کپ تک، کاشف بلوچ کی حیران کن کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

مچھ: صوبہ بلوچستان کے پس ماندہ علاقے ضلع مچھ سے ابھرنے والا اسٹار فٹ بالر کاشف بلوچ سکس اے سائیڈ منی ورلڈ کپ کھیلنے آئندہ ماہ پُرتگال کے شہر لزبن جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مچھ کے پس ماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والا فٹ بالر کاشف بلوچ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، کاشف پرتگال میں کھیلے جانے والے سکس اے سائیڈ منی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

- Advertisement -

کاشف بلوچ مقامی کوئلے کی کان میں کام کرکے اپنے گھر والوں کی بنیادی ضروریات پوری کرتے ہیں، انھیں فٹ بال سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔

کاشف نے کوئٹہ میں منعقدہ لیژر لیگس مقابلوں میں حصہ لیا اور سب کی توجہ کا مرکز بنے، اپنے عمدہ کھیل کے سبب نیشنل چمپئن شپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

 

کاشف بلوچ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی ملنے پر بے حد خوش اور عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔


ایشین گیمز میں پاکستان فٹبال ٹیم کی 44 سال بعد پہلی کامیابی


واضح رہے کہ لزبن میں 6 اے سائیڈ منی ورلڈ کپ 23 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں پاکستان سمیت دنیا کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کوچ طارق لطفی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ پرتگال کے شہر لزبن میں کھیلا جانے والے سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی شرکت کا خواب ایک حقیقت کا روپ دھارنے جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں