اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی بڑی کامیابی ہے،عشق رسول سلامت رہے پاکستان زندہ باد۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم کا پیغام اوروزارت خارجہ کےروابط کامیابی کا باعث بنے، عشق رسول سلامت رہے پاکستان زندہ باد۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستان کی حکومت اور عوام کی بڑی کامیابی ہے ، آج وزیر اعظم کا پیغام اور ان کی ہدائیت پر وزارت خارجہ کے روابط اس کامیابی کا باعث بنے، عشق رسول سلامت رہے پاکستان زندہ باد۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 30, 2018
یاد رہے گذشتہ روز ڈچ حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے متنازع مقابلے کے خلاف مسلم دنیا کے ردعمل بالخصوص پاکستانی حکومت کی کوششوں کے بعد اسے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس ضمن میں تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا۔
مزید پڑھیں : امت مسلمہ کا احتجاج رنگ لے آیا، نیدرلینڈز میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ
خیال رہے حکومت پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر سخت مؤقف اختیار کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان بھی کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا تھا نیدرلینڈزمیں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکے ایک سنگین مسئلہ ہے، حضرت محمدﷺ ہمارے دل میں رہتے ہیں، ان کی شان میں گستاخی سے ہم سب کوتکلیف ہوتی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بیان pic.twitter.com/yiqF1xBwpN
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 30, 2018
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام مسلمان ممالک مل کرہی مغرب کو سمجھا سکتے ہیں، مسلمان ممالک اوآئی سی کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر یواین کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں۔