اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب دلیرآدمی ہیں، انھیں کام کرنے کے لیے تین ماہ دیں، پھر کارکردگی پر بات ہوگی.
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا. ملاقات میں اہم قومی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا.
ملاقات میں ڈی پی اوپاکپتن سےمتعلق بھی گفتگو ہوئی، عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کھل کر حمایت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کو دلیر آدمی قرار دیا.
وزیراعظم نے کہا کہ تنقید ضرور کریں، گھبراتا نہیں مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے، میڈیا حکومت کو تین ماہ کا وقت دے، پھرکھل کر تنقید کرے، تین ماہ میں گڈگورننس کے معاملے میں واضح تبدیلی دیکھیں گے.
ایک سوال کے جواب میں وزیراعطم نے کہا کہ عوام کو زحمت سےبچانے کےلئے ہیلی کاپٹرکا استعمال کیا۔
انھوں نے کہا کہ اگلے ایک سال تک توجہ ملکی معاملات پر ہوگی، بین الاقوامی دورے اس وقت ترجیحات میں شامل نہیں، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں.
انھوں نے مزید کہا کہ جنرل قمرجاویدباجوہ جمہوریت کے حامی ہیں۔
ملاقات میں صحافیوں نے وزیراعظم کو جنرل اسمبلی اجلاس میں اردوزبان میں خطاب کا مشورہ دیا، اس ملاقات میں فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے.
چیئرمین نیب سے کیا کہا؟
عمران خان کے مطابق انھوں نے چیئرمین نیب کو کہا ہے کہ بلاامتیاز احتساب کیا جائے، اگر حکومتی رکن کرپشن میں ملوث ہے، تو ان کے خلاف بھی کارروائی کریں. جب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا، ملک ترقی نہیں کرسکتا،
فرانسیسی صدر کی کال
ملاقات کےدوران فرانس کے صدر کی دو بار کال آئی، عمران خان نے کہا کہ ابھی مصروف ہوں، بعد میں بات کروں گا۔ انھوں نے صحافیوں سے کہا کہ فرانسیسی صدرمبارک باددیں گے، مگر آپ سےاہم ایشوزپربات ہورہی ہے.