اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نےکرپشن اوردھاندلی کے خلاف لڑائی لڑی، ہم الیکشن میں شفافیت پر یقین رکھتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں دھاندلی سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ دھاندلی کے ثبوت لے آئیں، ہم کمیشن بنادیں گے، دنیائے کرکٹ میں نیوٹرل امپائر کا تصورعمران خان نے دیا تھا.
انھوں نے کہا کہ نوازشریف کے اہل خانہ کے فضائی اخراجات اربوں روپے میں ہیں، ہیلی کاپٹر کےاخراجات کی تحقیقات کی ہیں، حسن ،حسین اور مریم نواز سرکاری خرچ پر سفر کرتے رہے ہیں.
فوادچوہدری نے کہا کہ نوازشریف کےبچوں نے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے، ڈھائی کروڑ روپے کا بل نوازشریف کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے.
شفاف تحقیقات کے لئےچیئرمین نادرا کوہٹایا جائے: اعظم سواتی
اس موقع پر وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، ثابت کروں گا کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوئے ہیں.
انھوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور نادرا کی صفائی نہیں دے رہے، البتہ رات 2 بجے تک45 ہزار862 رزلٹ فارم موصول ہوچکے تھے.
انھوں نے کہا کہ ہرپریذائیڈنگ افسرکے پاس اس کےموبائل میں نتیجہ موجود ہے، آرٹی ایس سسٹم کے روکنے کی تحقیق ہونی چاہیے، شفاف تحقیقات کے لئےچیئرمین نادرا کوہٹایا جائے.
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ویب سائٹ پر45 فارم دیکھ لیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا.
انھوں نے کہا کہ الیکشن میں استعمال ہونیوالاآرٹی ایس سسٹم کاکوڈنادراکےپاس ہے، آرٹی ایس کسی نے بند کیا ہے تو فرانزک آڈٹ ہوناچاہیے۔ْ
ہیلی کاپٹرکی فی کلومیٹرقیمت پراپنےمؤقف پرقائم ہوں:فوادچوہدری
بعد ازاں وزیراطلاعات فوادچوہدری نے میڈیاسےغیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹرکی فی کلومیٹرکاسٹ55سے60روپےآتی ہے، کسی اچھی کمپنی کوگوگل کرلیں پتہ چل جائےگا۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس سےبنی گالہ کاسفرساڑھے4 منٹ کاہوتاہے، اسی لیےاس سفرمیں کوئی اضافی اخراجات نہیں آتے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جن گاڑیوں کی نیلامی کی جائےگی، اس سےخاطرخواہ رقم ملےگی، 5 کروڑ والی گاڑی کی قیمت 5ک روڑسےزیادہ ہی ملیں گے،کیوں کہ نیلامی فنڈریزنگ کے لئےکررہےہیں۔