دبئی: ایشین کرکٹ کونسل نے طویل انتظار کے بعد ایشیا کپ کی میچ ٹائمنگ کا اعلان کر دیا.
تفصیلات کے ایشیا کپ کے شیڈول کے بعد اب میچز کی ٹائمنگ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، ایونٹ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع ہوں گے.
ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائےگا،پہلا میچ بنگلادیش اور سابق ورلڈ چیمپین سری لنکا کے مابین ہوگا۔
پاکستان ایونٹ میں پہلا میچ کوالیفائنگ ٹیم سے 16 ستمبر کو کھیلے گا.
پاکستان اور بھارت کا درمیان میچ 19 ستمبر کو دبئی میں ہوگا، یہ چیمپینز ٹرافی کے فائنل کے بعد پہلا موقع ہے، جب دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی.
واضح رہے کہ اب تک ایشین کپ کے چودہ ٹورنامینٹہوچکے ہیں، جن میں سے دو میں پاکستان نے فتح اپنے نام کی.
سب سے زیادہ ٹورنامینٹ بھارت نے اپنے نام کیے.
مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے‘ سرفراز احمد
یاد رہے کہ ٹورنامینٹ کی ٹائمنگ کا خاصی تاخیر سے اعلان کیا گیا، جس کی وجہ سے ایشین کونسل کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا.
بھارت کی جانب سے بھی میچز کی ترتیب پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا.
ٹورنامینٹ میں چھے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان نے براہ راست کوالیفائی کیا ہے، جب کہ ایک ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل کر آئے گی۔