کراچی: سیہون کے قریب وین اور ٹرک کے تصادم کے نتیجےمیں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیہون کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں ادا کردی گئی جبکہ تدفین بھی میمن گوٹھ قبرستان میں کی گئی۔
اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی نمبر سی ڈبلیو ون زیرو فائیو فور (1054 CW) ہائی روف اور ٹرک کے درمیان ہوا تھا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں حنیف میمن، عبدالحمید ابراہیم، زبیر میمن، دانیال غلام حسین، عبدالغنی کا تعلق میمن گوٹھ کے حاجی احمد محلہ جبکہ عمران غنی میمن کا تعلق حاجی امیرمحلہ سے ہے جبکہ مشتاق اورعبدالغنی کا تعلق حاجی عبدالکریم محلہ سے تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 24 دسمبر کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
سیہون، مسافر بس اور وین میں تصادم، 7 جاں بحق
واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2017 میں سیہون کے قریب انڈس ہائی وے پر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔