جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

امریکی سینٹرجان مکین کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی سینٹرجان مکین کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی، سینٹرجان میکین کینسرکی بیماری میں مبتلا تھے اورپچیس اگست کو انتقال کرگئے تھے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرجان مکین کی آخری رسومات واشنگٹن کے نیشنل کیتھرڈل چرچ میں آج ادا کی جائیں گی، سینٹرجان مکین کی میت کوایک ہال میں رکھا گیا ہے، جہاں عوام بڑی تعداد میں انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

سابق امریکی صدربراک اوباما آخری رسومات سیںٹرجان مکین کوخراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ سینٹرجان میکین نے امریکی صدرٹرمپ کو آخری رسومات میں شریک نہ کرنے کی وصیت کی تھی۔

جان مکین کی انتقال پر امریکا میں قومی پرچم کو سرنگو کردیا گیا جبکہ وائٹ ہاؤس میں پرچم سرنگوں نہیں کیا گیا تھا۔

شدید تنقید کے بعد امریکی صدر نے سینیٹر جان مکین کے انتقال کے 2 روز بعد امریکہ بھر میں پر چم سرنگوں کرنے کی منظوری دی اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا مکین کی تدفین تک وائٹ ہاؤس سمیت سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں رہے گا۔

مزید پڑھیں :  امریکی سینیٹرجان مکین انتقال کرگئے

جنرل جان کیلی، وزیر دفاع میٹس اور مشیرجان بولٹن آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے 25 اگست کو امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، وہ 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے 24 اگست سے اپنے عارضے کا علاج بھی ترک کردیا تھا۔

جان مکین کا شمار معرف امریکی قانون سازوں میں ہوتا تھا، انہیں 6 مرتبہ امریکی سینیٹرمنتخب ہونے کا اعزاز حاصل رہا۔ وہ ویتنام لڑائی کے دوران ساڑھے 5 سال جنگی قیدی بھی رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں