ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرورسے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں پارٹنرہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرورسے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی اور پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورت حال سمیت مختلف ایشوز پرگفتگو کی۔

برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے چوہدری سرورکو برطانیہ کے تعاون سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر نامزد گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ ترقی اور خوشحالی کے سفرمیں پارٹنرہیں، تعلیم، صحت ودیگرشعبوں میں برطانیہ کا تعاون خوش آئند ہے۔

دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا تھا برطانیہ نے مسائل کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مدد کی، ہرمشکل میں پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔

نامزد گورنر پنجاب چوہدری سرور کی تقریب حلف برداری ملتوی

چوہدری سرور کا رواں ہفتے 27 اگست کو کہنا تھا کہ عارف علوی کو صدر منتخب کرانے میں بحیثیت سینیٹر اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، 4 ستمبر کے بعد بطور گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 اگست کو چوہدری محمد سرور کو بطور گورنر پنجاب منتخب کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری سرور وفاق کی نمائندگی کریں گے، چوہدری سرور پنجاب کی سیاست سے بخوبی واقف ہیں، ان کے سیاسی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں