منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مولانا صاحب آپ بڑے دل کے مالک ہیں، دست بردار ہوجائیں، آصف زرداری کی ایک اور کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں صدارتی الیکشن کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو دست بردار کرانے کی ایک اور کوشش سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو ایک اور پیغام بھجوا دیا ہے، انھوں نے درخواست کی کہ مولانا صاحب آپ بڑے دل والے ہیں دست بردار ہوجائیں۔

پی پی رہنما نے اپنے پیغام میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان متحدہ اپوزیشن کو منظم کرنے میں پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں، اس لیے وہ اپنا یہ کردار ضرور ادا کریں۔

آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ایم ایم اے کے صدر پی پی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے حق میں دست بردار ہو جائیں، زرداری نے کہا ’اگر وہ دست بردار ہوجائیں تو جیت ایک سوچ کی ہوگی۔‘

آصف علی زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مولانا کی طرف سے اعتزاز احسن کی حمایت سے حکمران جماعت کے اندر بھونچال مچ جائے گا۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ اگر فضل الرحمان اعتزاز احسن کی حمایت کریں تو حکمران جماعت کے ارکان بھی اعتزاز احسن کو ووٹ کاسٹ کر دیں گے۔


یہ بھی پڑھیں:  صدارتی امیدوار نامزد کرنے پرآصف زرداری کا شکرگزار ہوں، اعتزاز احسن


دریں اثنا پی پی شریک چیئرمین آصف زرداری نے اعتزاز احسن کی کام یابی کے لیے اہم رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے، اس سلسلے میں وہ اور بلاول بھٹو کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

اپنے صدارتی امیدوار کے لیے حمایت حاصل کرنے کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی بڑی بیٹھک کل رات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں