اشتہار

ملک بھرمیں’’پلانٹ فار پاکستان‘‘کے نام سے شجرکاری مہم کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پرملک بھر میں ایک روزہ شجرکاری مہم چلائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں’’پلانٹ فارپاکستان‘‘کے نام سے ایک روزہ شجرکاری مہم چلائی جا رہی ہے جس کے تحت ملک بھر ممیں 15 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

توقع ہے کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے۔

- Advertisement -

حکومت پاکستان کے آفیشنل ٹویٹراکاؤنٹ پرپیغام میں کہا گیا ہے کہ شجرکاری مہم کا مقصد عوام، مختلف کمیونٹیز، تنظیموں، کاروباری وتجارتی افراد، سول سوسائٹی اور حکومت کو مشترکہ طور پردرختوں کو اُگانا ہے۔

پلانٹ فارپاکستان کے تحت 5 سال میں 10ارب درخت لگائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد، صوبائی دارالخلافوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیرمیں پودے لگائے جائیں گے۔

وفاقی وصوبائی حکومتیں عوام کومختلف شہروں میں مفت پودے فراہم کریں گی، مفت پودوں کی فراہمی کے لیے بڑےشہروں میں کلیکشن پوائنٹس قائم کردیے گئے۔

شجرکاری مہم موسمی اثرات سے نمٹنے میں پاکستان کے لیے مددگارثابت ہوگی، مہم سےخطے پرمثبت اثر پڑے گا، بچوں کومحفوظ مستقبل دے سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بھی وزارت خاجہ میں پودا لگا کرشجرکاری مہم کا افتتاح کیا تھا اور حکومت نے 10 ارب پودے لگانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں