نیویارک/دبئی : متحدہ عرب امارات کی امریکا جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 203 کا عملہ درجنوں مسافر وں سمیت دوران پرواز اچانک بیمار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی نیویارک پہنچنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں اچانک ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، جب جہاز کے پائیلٹ نے پرواز کو رن وے پر لینڈ کرنے سے قبل ہی ایئر ٹریفک کنٹرولر کو بتایا کہ طیارے میں سوار کئی مسافر اور عملہ شدید بیمار ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کو مسافروں اور جہاز کے عملے کے بیمار ہونے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے سمیت متعدد ایمبولینس رن وے پر پہنچ گئی۔
اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ دبئی سے امریکی شہر نیویارک جانے والے طیارے اے 380 میں 500 مسافر سوار تھے جن میں متعدد مسافروں نے اچانک تیز بخار اور کھانسی کی شکایت کی۔
امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز نیویارک پہنچنے والے نجی اماراتی ایئر لائن فلائٹ نمبر ای کے 203 جان ایف کینیڈی بین الااقوامی ہوائی اڈے پہنچی کو ریسکیو اہلکاروں بیمار مسافروں اور عملے کے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا۔
دوسری جانب نجی ایئرلائن کی جانب ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ پرواز کے نیویارک لینڈ کرتے ہی تمام مسافروں کی مقامی ہیلتھ اتھارٹی کے ذریعے چیک اپ کروایا گیا جبکہ عملے کے 7 افراد اور 3 مسافروں کو مزید طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ 9 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی مزید چیکنگ کے لیے روک کر دیگر مسافروں کو جانے کی اجازت دے دی تھی۔