ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کیا اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ، اورنگی ٹاؤن اور گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائیاں کی جس کے باعث چھ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی اور قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے دوران گشت کارروائی کی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی جبکہ جوابی فائرنگ کے بعد تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے 3 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

دوسری جانب گلبرگ پولیس نے بھی کارروائی کی اور 2 ڈاکو کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسحلہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم ہاشم اور یاسین شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، ملزمان سے شہریوں سے لوٹا گیا سامان بھی برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتار ملزمان ماضی میں بھی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اہم کارروائی سامنے آئی، جس کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کرمنل گرفتار ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عمران نامی ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی بدآمد ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں