کراچی : وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوتے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ آج صبح لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اچانک دورہ کیا وہاں آفس میں ڈی جی صاحب بھی نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی عبد العزیزمیمن کے پاس 9 چارجز ہیں، تحقیقات کروں گا گورنمنٹ نے عہدے دیے یا خود سے سنبھال لیے، قانون اورعدالتی دائرے میں رہتے ہوئے فیصلے کریں گے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ جہاں غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی، جہاں بھی قبضے ہوئے ان میں کوتاہی اداروں کی ہے۔
وزیربلدیات سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی اور شہرمیں پانی کی منصفانہ تقسیم جلد ممکن بنائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ لیڈرشپ نے فری ہینڈ دیا ہے، نہ پہلے دباؤمیں آیا نہ اب آؤں گا۔
کراچی میں پہلےنتائج چوری ہوتےتھے اور اس مرتبہ ڈاکہ پڑاہے،سعید غنی
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پہلے نتائج چوری ہوتے تھے اور اس مرتبہ ڈاکہ پڑا ہے، سندھ کے شہروں میں 3 سے 4 ماہ میں تبدیلی نظر آئے گی۔